Watch more Urdu Best Poetry Collection videos like this one, click the button below to visit the best-ever video poetry collection. This is the best ever 2 lines Urdu, Hindi Poetry collection in just a single video. This collection is my favorite because it contains the Shayari lines of all aspects of life. I hope you will like this video.
Lyrics
ہم نے دیکھی ہیں وہ مجبوریاں بھی
جن کے قصے سنا کر لوگ چھوڑ دیتے ہیں
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
عاشقی صبر طلب ، اور تمنا بے تاب
دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے ، لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم ، تم کو خبر ہونے تک
تو میرا حوصلہ تو دیکھ،داد تو دے مجھے کہ اب
شوقِ کمال بھی نہیں ، خوفِ زوال بھی نہیں
میں بھی بہت عجیب ہوں، اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا، اور ملال بھی نہیں
برے نہیں تھے لیکن ہمیشہ ہر کسی نے برا سمجھا
ہم جو سچ میں خراب ہوتے، تو سوچو کتنے فساد ہوتے
مجھے تم سے شکایت نہیں لیکن
یاد آتا ہے ترا مجھ سے محبت کرنا
وہ شخص جس کو حوصلے میں نے عطا کیے
واصف ! وہ میرے عزم کی توہین کر گیا
جو آنا چاہو ہزار رستے ، نہ آنا چاہو تو عذر لاکھوں
مزاج برہم،طویل رستہ ، برستی بارش، خراب موسم
میری ہمتیں ابھی جھکی نہیں،میرے حوصلے ابھی بلند ہیں
مجھے ہار جیت سے غرض نہیں،میری جنگ تھی سو میں لڑ گیا
جب کبھی واقعہِٖ گردشِ ایام لکھا
اپنی تقدیر لکھی اور تیرا نام لکھا
خطائیں ہو ہی جاتی ہیں، ازالے بھی تو ممکن ہیں
جسے ہم سے شکایت ہو اسے کہنا ملے ہم سے
باغِ بہشت سے مجھے ازنِ سفر دیا تھا کیوں؟
کارِ جہاں دراز ہے اب میرا انتظار کر
اوجھل ہوئے جاتے ہیں نگاہوں سے دو عالم
تم آج کہاں ہو، غمِ فرصت کے سہارو
تیرا ہر انداز اچھا لگتا ہے
سوائے نظر انداز کرنے کے
حیرت کروں، ملال کروں، یا گلہ کروں
تم غیر لگ رہے ہو، بتاؤ میں کیا کروں
نہ وہ تم رہے، نہ وہ دل رہا، نہ وہ چاہتیں
وہی ہم رہے، وہی غم رہا، وہی دوریاں ، وہی حسرتیں
وہی منتظر نگاہیں، وہی شامِ غم کا عالم
ہم ازل سے دیکھ رہے ہیں، تیری واپسی کی راہیں
اسے جانے کی جلدی تھی، سو میں آنکھوں ہی آنکھوں میں
جہاں تک چھوڑ سکتا تھا، وہیں تک چھوڑ آیا ہوں
مانا کہ انمول ہو کثرتِ نایاب ہو تم
ہم بھی وہ لوگ ہیں جو ہر دہلیز پر نہیں ملتے
کیا ستم ہے کہ اب تیری صورت
غور کرنے پہ یاد آتی ہے
جب کبھی تم ٹوٹ کر بکھرو تو بتانا ہم کو
ہم تمھیں ریت کے ذروں سے بھی چن سکتے ہیں
جان جاتی تھی جن کے جانے سے
ہم نے ان کا جانا بھی دیکھا ہے
رسمِ الفت ہی اجازت نہیں دیتی ورنہ
تجھ کو ایسا بھولیں کہ سدا یاد کرو
Reciter: Zaib Hassan Sial
This video is published on #AlifAdab For the latest updates, visit Our Website:
Visit And Follow Our Facebook Page:
https://web.facebook.com/alifadab977
Follow me on Instagram:
https://www.instagram.com/zaibsial977
Visit And Follow Our Pinterest Account:
https://www.pinterest.com/alifadab977
Join us on Twitter:
https://twitter.com/alifadab
Visit & Subscribe to my new Channel:
https://www.youtube.com/channel/UCBZ9f5lfKFcOKLwtq895Csw
Please subscribe to AlifAdab Also, click the bell icon for the latest updates. Do not forget to like and share.
Thanks For Visiting.
Want to publish your post on AlifAdab?
If you want to publish your Poetry posts, ideas, thoughts, and feedback click the button below. It will redirect you to another page. There you can easily create your post and submit it. After reviewing your post, we will approve and publish it on this site if it follows our policies and terms. We will publish your post within 24 hours after submission.