Sad Eid Poetry 2024 || Latest Eid Mubarak Shayari In Urdu

Sad Eid Poetry 2024

Sad Eid Poetry 2024 has the latest 2 and 4 lines of Urdu Shayari for our readers. Scroll down and enjoy the latest Eid Poetry 2024. If u like this article, Plz share it with Your Social Circle.

عید ایک تہوار ہے اس موقعے پر لوگ خوشیاں مناتے ہیں لیکن عاشق کیلئے خوشی کا یہ موقع بھی ایک دوسری ہی صورت میں وارد ہوتا ہے ۔ محبوب کے ہجر میں اس کیلئے یہ خوشی اور زیادہ دکھ بھری ہوجاتی ہے ۔ کبھی وہ عید کا چاند دیکھ کر اس میں محبوب کے چہرے کی تلاش کرتا ہے اور کبھی سب کو خوش دیکھ کر محبوب سے فراق کی بد نصیبی پر روتا ہے ۔ عید پر کہی جانے والی شاعری میں اور بھی کئی دلچسپ پہلو ہیں ۔ ہمارا یہ شعری انتخاب پڑھئے

Sad Eid Poetry 2024

تیرے چہرے میں چاند دِکھتا ہے
اپنی آنکھوں کو چُست کر لو نا

عید ملنے سے پیشتر وشمہ
اپنا قبلہ درست کر لو نا

عید پھیکی لگ رہی ہے عشق کی تاثیر بھیج

آ گلے مل!!! یا لباس عید میں تصویر بھیج

میری عید کا چاند نظر نہیں آتا
نجانے کیوں کر گھر نہیں آتا؟؟؟

میرا سجنا سنورنا ھے جس کیلئے۔
کیوں وہ لوٹ کر ادھر نہیں آتا ؟؟؟

اس سے کہہ دو کہ لوٹ آئے۔
کہ دل ناداں کو صبر نہیں آتا۔۔۔

ایک جان اور دو قالب بھی رہے ہیں ہم تم
ہائے ! کیا دَور تھا تم کو بھی کبھی یاد آیا؟

وہ بھی مِلتا جو گَلے سے تو خوشی عید کی تھی
کوئی رہ رہ کے آج بہت یاد آیا

پھر دکھاوے کا تبسم لانا پڑے گا
عید پہ مجھ کو مسکرانا پڑے گا

میرے دیدار سے منسلک اُنکی عید ہے شاکرہ
گر نقاب اُلٹ دوں تو اُنہیں عیدی مل جائے

کوئی اتنا چاہے ہمیں تَو بتانا
کوئی تمہاری فکر کرے تَو بتانا

عید مُبارک تَو ہر کوئی کہہ دیتا ہے
کوئی ہمارے انداز میں کہے تَو بتانا

لوگ کہتے ہیں کہ عید آئی ہے
تُم آجاو تو یقین آجائے

ہر اک درد کی شدت چھپائی جائے گی
عید تو آخر عید ہے، منائی جائے گی

اپنا تو کسی طور سے کٹ جائے گا یہ دن
تم جس سے ملو آج اُسے عید مبارک

Read More: