Peer Naseer uddin Naseer Best Poetry Ghazal

Naseer Best Poetry

This is the Naseeruddin Naseer Best Poetry. Click the button below to visit a page where you will get the best-ever Urdu poetry Ghazal collection of different Poets from all over the world.

[wpi_designer_button id=3242]

پیر سید نصیر الدین نصیر

غزل 

ہمارا تذکرہ  بھی صفحہ ہستی پہ  لکھنا ہے

مگر دیکھیں کہ  چلتا  ہے  مؤرخ کا قلم کب تک

ہوس کو چھوڑ دے شان قناعت خود میں پیدا کر

غمِ سود و زیاں کیوں، اور فکرِ بیش و کم کب تک

کیا ہے وعدہ  آنے کا مگر اب یہ خبر کس کو

وہ کب آئیں ہمارے گھر، وہ فرمائیں کرم کب تک

مرے پیمانہ فکر و نظر کا ذکر ہو ساقی

رہے گی میکدے میں داستان جام جم کب تک

کوئی تسکین  دل کی شکل اب نکلی نہ جب نکلی

نصیر آخر محبت میں پریشاں ہوں گے ہم کب تک 

(بحوالہ دستِ نظر)

Join #AlifAdab Community:

Visit Our Website: https://alifadab.com/
Facebook: https://facebook.com/alifadabofficial/
Instagram: https://instagram.com/mrzaibsial/
TikTok: https://tiktok.com/@mrzaibsial/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *