Meri Zindagi to Firaaq Hy | Naseer Uddin Naseer Ghazal

Meri Zindagi to Firaaq Hy

This is the Naseeruddin Naseer Best Poetry Ghazal “Meri Zindagi to Firaaq Hy.” Click the button below to visit a page where you will get the best-ever Urdu poetry Ghazal collection of different Poets from all over the world.

[wpi_designer_button id=3242]

نصیرالدین نصیر

غزل

میری زندگی تو فراق ہے ، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی
ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح وہ کہیں سہی
ہمیں آپ کھینچیے دار پر جو نہیں کوئی تو ہم ہی سہی
سرِ طور ہو سرِ حشر ہو ، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں ، وہ کبھی سہی ،وہ کہیں سہی
نہ  ہو ان پہ کچھ میرا بس نہیں، کہ یہ  عاشقی ہے حوس نہیں
میں انہی کا تھا ، میں انہی کا ہوں، وہ میرے نہیں تو نہیں سہی
مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے، میری آرزو کا بھرم رہے
تیری انجمن میں اگر نہیں، تیری انجمن کے قریں سہی
تیرا در تو ہم کو نہ مل سکا ،  تیری  راہ گزر کی زمیں سہی
ہمیں سجدہ  کرنے سے کام ہے ، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی
میری زندگی کا نصیب ہے، نہیں دور مجھ سے قریب ہے
مجھے اس کا غم تو نصیب ہے، وہ اگر نہیں تو نہیں سہی
جو ہو فیصلہ وہ سنائیے، اسے حشر پر نہ اٹھائیے
جو کریں گے آپ ستم وہاں، وہ ابھی سہی وہ یہیں سہی
انہیں دیکھنے کی جو لو لگی، تو نصیر دیکھ ہی لیں گے ہم
وہ ہزار آنکھ سے دور ہو ، وہ ہزار پردہ نشیں سہی

Join #AlifAdab Community:

Visit Our Website: https://alifadab.com/
Facebook: https://facebook.com/alifadabofficial/
Instagram: https://instagram.com/mrzaibsial/
TikTok: https://tiktok.com/@mrzaibsial/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *