This is the best poetry Ghazal of Peer Naseer. Click the button below to visit a page where you will get the best-ever Urdu poetry Ghazal collection of different Poets from all over the world.
[wpi_designer_button id=3242]
پیر سید نصیر الدین نصیر
غزل
اپنوں کے ستم ان کی جفا یاد کریں گے
ہم جرم محبت کی سزا ہاد کریں گے
تُو آ گئی آنا تھا جنھیں وہ نہیں آئے
ہم بھی تجھے کیا کیا نہ صبا یاد کریں گے
میں نے دمِ رخصت جو کیا بھول نہ جانا
یہ سن کے رُکے اور کیا یاد کریں گے
اب حرفِ تسلی کا تکلف نہ کریں وہ
جو دل سے بھلا بیٹھے وہ کیا یاد کریں گے
ہم چشمِ تصور میں سجا لیں گے وہ آنکھیں
یوں پینے پلانے کا مزا یاد کریں گے
یاروں پہ نصیر آپ دل و جاں سے فدا تھے
وہ پھر گئے سب آپ بھی کیا یاد کریں گے
(بحوالہ دستِ نظر)
Join #AlifAdab Community:
Visit Our Website: https://alifadab.com/
Facebook: https://facebook.com/alifadabofficial/
Instagram: https://instagram.com/mrzaibsial/
TikTok: https://tiktok.com/@mrzaibsial/